ڈبلن(انٹرنیشنل ڈیسک) آئرلینڈ میں دوسری بار بھی بھارتی نژاد لیو ویرادکر وزیراعظم منتخب ہوگئے جو اس عہدے پر کم ترین عمر رکھنے کے علاوہ اعلانیہ ہم جنس پرست بھی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ میں اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر ملک کے دوسرے بڑے عہدے تانشت کے لیے 43 سالہ لیو ویرادکر کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ لیو ویراد نے 2007 میں سیای کیریئر

شروع کیا اور 2014 کو منسٹر بنے۔ تب سے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ لیو ویرادکر نے 2015 کو ایک انٹرویو میں انھوں نے ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آئرلینڈ میں تانشست کا عہدہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کی طرح ہوتا ہے۔ بھارتی نژاد لیو ویرادکر اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین وزیراعظم بھی ہیں۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم انھوں نے طب کے بجائے سیاست کا انتخاب کیا اور جلد ہی کامیابیاں سمیٹیں۔ لیو ویرادکر کی پیدائش ڈبلن میں ہوئی اور وہیں انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تاہم ان کے والد کا تعلق بھارت سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *