پاکستان
دلچسپ
شوبز
صحت
-
والدنے بیٹی کی شادی کے موقع پر تقریب کے دوران ہی مائیک پکڑ کر بیوی کو طلاق دیدی
عرب میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے دمیاط گورنری میں بیٹی کی شادی کے روز والد نے ماں کو مائیک پر طلاق دے دی، بعد ازاں مصری شخص نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں مصری شخص کو عربی زبان میں بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا اور سنا بھی جا سکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصری شخص نے بیٹی کی شادی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’دولہا اور دولہن کو شادی کی ہزار بار مبارک ہو، میں اس موقع پر دلہن کی ماں (اہلیہ ) کو بھی ہزار ہا مبار کباد پیش کرتے ہوئے اسے طلاق دیتا ہوں، وہ تین طلاق کے ساتھ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے‘۔میاں بیوی کے دوران اس خاص موقع پر طلاق کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی لیکن اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر سے کئی عرصے سے اختلافات تھے، جولائی میں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہوگئی تھی لیکن بچوں کی وجہ سے شوہر کا گھر نہیں چھوڑا تھا۔بیوی کی جانب سے شوہر کے اس عمل کو اپنے اور بیٹی کے خلاف سازش قرار دیا گیا جبکہ شوہر کے اس عمل پر اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قومی
-
‘پوجا، سلمان کی بیٹی کی عمر کی ہے’، اداکار کے دوست ڈیٹ کی خبروں پر ناراض
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ ڈیٹ کی خبروں پر ان کے قریبی ساتھی نے ردعمل دیا ہے۔ سلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے اب ایک بار پھر ان کا نام گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ کے ساتھ جوڑا گیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں
کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بالی وڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔ تاہم اس حوالے سے سلمان خان یا پوجا نے تو کچھ نہ کہا لیکن سلمان کے قریبی ساتھی ان افواہوں پر خاموش نہ رہ سکے اور ان کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا نے نام نا بتاتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان کے دوست نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ‘جو لوگ ایسی واحیات خبریں پھیلا رہے ہیں، کچھ تو شرم کریں’۔ اداکار کے دوست نے مزید کہا کہ ‘پوجا ، سلمان کی بیٹی کی عمر کی ہے، وہ دونوں ایک ساتھ فلم (کسی کا بھائی کسی کی جان) میں کام کررہے ہیں ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ دونوں میں کوئی اور رشتہ بھی ہے’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ فلم کی تشہیر کے لیے اچھا ہوگا، لیکن یہ شرمندگی کا باعث ہے، سلمان کو اس قسم کی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔ واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان ایشوریا رائے، کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کو بھی مبینہ طور پر ڈیٹ کرچکے ہیں لیکن ان کی شادی اب تک نہ ہوسکی۔
بین الاقوامی
تازہ ترین
والدنے بیٹی کی شادی کے موقع پر تقریب کے دوران ہی مائیک پکڑ کر بیوی کو طلاق دیدی
عرب میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے دمیاط گورنری میں بیٹی کی شادی کے روز والد نے ماں کو مائیک پر طلاق دے دی،...
یو ٹیوب کیوجہ سے مقابلےکے امتحان فیل ہوا۔۔۔ نوجوان نے یوٹیوب پر 75 لاکھ کا ہرجانہ کر دیا ۔۔۔عدالت کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا
دھیہ پردیش (نیوزڈیسک)بھارتی عدالت میں ریاست مدھیہ پردیش کے نوجوان نے درخواست دی تھی کہ یوٹیوب پر آنے والے اشتہارات سے ان کا دھیان بٹ...
بیٹی کو رخصت کرنے کا نرالا انداز ۔ شادی میں دلہن کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا،تفصیلات اس خبر میں
گزشتہ کچھ عرصہ سے دلہنوں کے مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے شادی کیلئے اسٹیج پر آنے کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہی ہیں...
اب سپر ماڈل ربورٹ کریں گی آ پکا استقبال ۔۔۔یہ پہلا سپر ماڈل ربورٹ آپکو کہاں اور کس شہر میں نظر آئے گا ۔
دنیا کا پہلا سپرماڈل روبوٹ کیفے اگلے سال دبئی میں کھولا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں دنیا کا پہلا سپرماڈل روبوٹ کیفے اگلے سال...
دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں ریلیز ہوگی یانہیں؟فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بتادیا
یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز...